پاکستان الائنس آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی

0
37

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزيب نے کہا ہےکہ پاکستان الائنس فور فری اینڈ فیئر الیکشن کے تحت آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، جس میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، ایم ایم اے سمیت دیگر جماعتیں حصہ لیں گی۔

مریم اورنگزيب نے کہا ہے کہ تاریخی دھاندلی شدہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، اس پر احتجاج ریکارڈ کریں گے۔احتجاجی مظاہرہ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب ارکان شامل ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج پر امن ہوگا، اس کی دورانیہ کتنا ہوگا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ریڈ زون ایریا میں ایک سو بیس دن کا دھرنا دیا گیا، سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکائے، ہم ایسا نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں احتجاج کی حکمت عملی اور ورکنگ کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY