ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر بدھ آٹھ اگست کو رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے الزامات کی باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔ انسداد بدعنوانی کے ملکی ادارے کے مطابق آج منگل کو عدالتی کارروائی کے تناظر میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
یہ ادارہ سابق وزیراعظم پر عائد بدعنوانی کے مختلف معاملات کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے علاوہ ایک یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے دس ملین ڈالر سے زائد ریاستی رقم کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیا تھا۔












