ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق نے بدعنوانی کے نئے الزامات کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
کوالالمپور کی ایک عدالت نے کرپشن کی متعدد دفعات کے تحت رزاق پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ رزاق 4.5 بلین ڈالر کی خرد برد میں ملوث ہوئے۔ نجیب پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں طاقت کا ناجائز استعمال کیا۔
وہ سن دو ہزار نو سے لے کر رواں برس جولائی تک ملکی وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہے تھے۔ اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں پندرہ برس کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔












