العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پیر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی، عدالت نے استغاثہ کو واجد ضیاء کو بھی پیر کوپیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

آج سماعت کے آغاز پرجج احتساب عدالت محمد ارشدنےکچھ دیرکاوقفہ کیاتھا۔

دوران سماعت جج محمد ارشد ملک نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسار کیا کہ دونوں ریفرنسز میں کارروائی کہاں تک پہنچی ہے؟

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے جواب دیا کہ ان دونوں ریفرنسز میں تین ملزمان ہیں، نواز شریف کے خلاف کارروائی چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز میں واجد ضیاء کے بعد صرف ایک گواہ کا بیان باقی ہے، حسن اور حسین نواز کو احتساب عدالت عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے چکی۔

سردارمظفر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

عدالت نے سایق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY