صحافی اور ممتاز قلمکار جناب اکمل علیمی دو فروری کی رات رحلت فرماگئے وہ طویل عرصہ سے امریکہ میں مقیم تھے اور چند سالوں سے علیل تھے
ْاکمل علیمی امروز کے چیف رپورٹر کے علاوہ معیاری ہفت روزہ لیل ونہار میں بھی رہے۔ لیل و نہار میں ان کے فیچرز اور دوسری تحریریں اردو صحافت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
وہ کافی عرصہ تک امروز میں حرف و حکایت کا کالم بھی لکھتے رہے۔ آپ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں جزو وقتی استاد بھی رہے۔
اکمل علیمی صا حب بے حد حلیم الطبع اور نفیس انسان تھے۔ ان کے کالم میں حسرت و سالک اور احمد ندیم قاسمی والی شگفتگی اور مزاح ملتا ہے۔ رپورٹر کی حیثیت سے وہ ایک نڈر اور بے باک صحافی تھے۔
وہ طویل عرصے تک وائس آف امریکہ کی اردو سروس سے بھی وابستہ رہے














نامور صحافی اور ممتاز قلمکار اکمل علیمی گزشتہ رات رحلت فرماگئے وہ طویل عرصہ سے امریکہ میں مقیم تھے اور چند سالوں سے علیل تھے
http://sahafi.online/2021/02/03/نامور-صحافی-اور-…قلمکار-جناب-اکمل/ #AkmalAleemi #Washington @PakEmbassyDC @SSEHBAI1 @FaizRehmanW #امروز @MadeehaAnwar #VOA #USIS