قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلانے کی توثیق

0
124

نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر المک نے قومی اسمبلی کااجلاس 13 اگست 2018 ء کو بلانے کی جو سفارش کی تھی صدر مملکت ممنون حسین نے اسکی منظوری دے دی ہے اور اب اس اجلاس میں نئے اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقے کھولنا اور انکوائری کرنا ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جلد جاری کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا تھا کہ صدر مملکت ممنون حسین ایک دن کا دورہ ملتوی کرکے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY