نوازشریف کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
810

ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس مامون رشید نے درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

بیرسٹر جاوید اقبال نے نوازشریف کے خلاف عدالت میں تین متفرق درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن میں سابق وزیراعظم کے اثاثے منجمد کرنے، نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواستیں شامل ہیں۔

اثاثے منجمد کرنے سے متعلق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے لہٰذا نیب کی تحقیقات مکمل ہونے تک ان کے اثاثے منجمد کردئیے جائیں۔

علاوہ ازیں ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق درخواست میں کہا گیا ہےکہ نیب انکوائری کی وجہ سے نوازشریف بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں۔

عدالت نے اس درخواست پر بھی 22 اگست کو وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کیا جس میں 25 اگست تک جواب طلب کیا گیا تھا۔

ہائیکورٹ نے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY