قونصلیٹ جنرل اف پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی ویسٹ پیننٹ خیل کمیونٹی ہال میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا تھا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر عمر کے افراد مرد، عورتیں، بچوں اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بہت سے لوگوں کے وطن کی محبت کی حاطر سبز اور سفید رنگ کے کپڑے زیب تھے۔اور پاکستان کی سبز ہلالی پرچم کے بیج اور بچوں کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھے۔
پرچم کشائی کی تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اسکے بعد قومی ترانے کے ساتھ کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد اصفہانی نے پرچم کشائی کی۔
پرچم کشائی کے بعد تقریب کا باقاعدہ اغاز ہال میں مہرین نے قومی ترانہ گا کر کیا۔اسکے مہرین نے نعت پڑھی۔
کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد اصفہانی نے صدر مملکت ممنون کا پیغام پڑھ کے سنایا۔
کونسلر بشری سلام نے وزیراعظم کا بیان پڑھ کے سنایا۔
مہرین نے کئی ملی نغمے گائے۔ سی آئی ایف ٹی کی جانب سے بچوں نے پانچوں صوبوں کے کلچرل ڈریس پہن کے پنجابی،بلوچی،سندھی،پشتو،گلگتی کے گانوں پر پرفارم کیا۔جس کو سب خوب داد دی اور بہت سراہا گیا۔کئی شاعروں نے اپنے شاعری کے زریعے اپنے ملک محبت کا اظہار کیا۔جس میں جنرل ڈائریکٹر پہچان 786 شفق جعفری نے اپنے شاعری (امیدیں یقین)جس میں نئے حکومت سے بہت سےامیدیں وابستہ ہے حوبصورت انداز میں پیش کی اور ہال میں ائی ائی پی ٹی ائی وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگنے شروع ہوگئے اور ائے ہوئے مہمان اس شاعری سے بہت محظوظ ہوئے اور کھل کر داد دی
کونسلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد اصفہانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم جہاں بھی رہے ہم سب پاکستان کے سفیر ہے۔ ہم اپنے ملک کا نام روشن کرینگے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانی دی جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ہم اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتے گزشتہ الیکشن میں دہشت گرد حملوں میں جو لوگ شہید ہوئے ہماری دعائیں اور ہمدردی انکے ساتھ ہے ۔انشاءاللہ پاکستان میں اچھے دن آنے والے ہے پاکستان ترقی کے راہ پر گامزن ہے۔اسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اشیاء استعمال کریں۔اس سال آسٹریلیا کے تین بڑے شہروں میں پاکستانی ام موجود تھی۔جن کو آسٹریلیا مرکیٹ میں خوب پذیرائی ملی۔
کونسلر جنرل نے کونسلیٹ کے ایکٹیویٹیز کے بارے میں کمیونٹی کو اگاہ کیا ۔اسکے بعد کیک کاٹا گیا۔ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔کھانے کے بعد تقریب کا اختتام کیا گیا۔
رپورٹ جابر حسین سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY