پرویز الہی201ووٹ لیکر پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے اور بعد میں انہوں نے سپیکر کا حلف لیا۔ انکے مخالف چوہدری اقبال نے ایک سو سنتالیس ووٹ لیئے
چوہدری پرویز جب رانا اقبال سے حلف لینے لگے تو حزب مخالف نے سپیکر کے ڈاٗس کے سامنے آ کر احتجاج شروع کر دیا تاہم سپیکر نے حلف اٹھا لیا
مسلم لیگ ن کے ارکان نے ووٹ دکھانے پر احتجاج کیا،مخصوص نشست سے منتخب تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی کا ووٹ منسوخ بھی ہوا،تحریک انصاف نے بھی ن لیگ کی رکن پر ووٹ دیکھنے کا الزام لگا دیا۔
اس دوران ایوان میں دونوں جماعتوں کے اراکین کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے اور ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے میں آئی













