مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن صدارتی الیکشن جیت سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی حکمران جماعت تحریک انصاف کو سپورٹ کررہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی اکثریت ہی نہیں ہے ، امیدوار کا اعلان کرنے کا مطلب تحریک انصاف کو سپورٹ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن کوکوئی قبول نہیں کرےگا،ان کا نام لیا ہی اس لئے گیا ہے کہ ن لیگ اسے قبول نہ کرے۔

دوسر ی جانب اعتزاز احسن کے صدارتی امیدوار نامزدگی پر ن لیگ کے اعتراض کے بعدپی پی رہنما خورشید شاہ کا رد عمل بھی سامنے آگیاہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ سےکہا ہمارا امیدوارحتمی نہیں،مشاورت میں ہم اپنے امیدوار کا نام رکھیں گےاورحتمی فیصلہ وہی ہوگا جو اپوزیشن اتحاد کا ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY