ترک دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کے سلسلے میں ترک پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی انادولو نے پیر کی شام بتایا کہ یہ فائرنگ پیر کی صبح کی گئی تھی اور اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔ ترکی اور امریکا دونوں ہی نیٹو کے رکن اور ایک دوسرے کے اتحادی ممالک ہیں لیکن ان کے مابین ان دنوں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔












