لندن ، جا نوروں کی گنتی ، وزن اور پیمائش شروع

0
967

Published on: 13 Feb 2017

لندن کے چڑیاگھر میں جا نوروں کی سالانہ گنتی ، ان کے وزن اور جسم کی پیمائش جاری ہے۔

ہر سال کی طرح چڑیا گھر کا عملہ یہاں مو جود19ہزار کے قریب چھوٹے بڑے مختلف جانوروں کے جسم کا وزن اور ان کے قد کی لمبائی چو ڑائی کی پیمائش کرکے ان کا ریکارڈز میں اندراج کر رہا ہے جن میں چرند ،پرند اور آبی جانور شامل ہیں۔

اس سلسلے میں چڑیا گھر کا عملہ پھرتیلے جانوروں کے پیچھے بھاگتے ہوئے ان کی شر ارتوں کا سامنا کر کے جسمانی پیمائش اوروزن کا ناپ تول کی کو شش کرنے میں مصروف نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ تمام جانوروں کے جسمانی وزن کے حتمی نتائج اگلے چندروزمیں شائع کردیئے جائیں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY