افغان حکام کے مطابق افغانستان میں جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کا سربراہ ابو سعد ارحابی ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ حملہ ننگر ہار صوبے میں اس تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا تھا۔ کابل میں سلامتی کی نیشنل ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان اور غیر ملکی افواج کے مشترکہ زمینی اور فضائی آپریشن میں اس شدت پسند گروہ کے دس مزید ارکان بھی مارے گئے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے ابھی تک افغان حکومت کے اس بیان پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے












