مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ماہ اپریل میں بھی 13 کشمیریوں کو شہید کیا۔

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی سے متعلق ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل میں بھارتی فورسز کی پیلٹ گنوں، آنسوگیس شیلنگ اور فائرنگ سے 132 کشمیری زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 6 خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور 20 گھروں کو تباہ کیا گیا جبکہ بھارت کے کالے قانون کے تحت حریت رہنماؤں اور نوجوانوں سمیت 182 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا.

SHARE

LEAVE A REPLY