قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ انتہائی افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔

ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا اور افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا اور اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY