زیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری آف شور کمپنیوں سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب کے سامنے پیش ہوگئے ۔ ذرائع کےمطابق زلفی بخاری راولپنڈی میں موجود قومی احتساب بیورو کے دفتر میں پیش ہوئے۔
ذرائع کاکہناہےکہ نیب پنڈی کی 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے زلفی بخاری کو آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں بلایا ،ان سے2 گھنٹے تک پوچھ گچھ جاری رہی جس میں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔
ذرائع نےمزید بتایا کہ زلفی بخاری نے نیب کو جواب دیا کہ وہ کچھ کاغذات برطانیہ سے لاکر ٹیم کے سامنے پیش کریں گے۔
واضح رہےک زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور انہیں نیب اس سےپہلے بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کرچکا ہے۔












