تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 29 نومبر کو قوم سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ فیصل جاوید نے پیغام جاری کیا۔

رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی

انہوں نے مزید کہا کہ 29 نومبر کے خطاب میں انشاء اللہ وزیراعظم قوم کو حکومت کے پہلے 100 دن اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کو حکومت کے 100 دنوں کی کارکردگی اور منصوبوں کی تکمیل میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY