گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ، ڈچ سیاست دان کے سر کی قیمت مقرر

0
838

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اہتمام کرنے والے سیاستدان گیرٹ ولڈرز کو قتل کرنے والے کیلئے 24,000 ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔

گیرٹ ولڈرز نے خاکوں کے مقابلے کا اعلان 12 جون کو کیا تھا۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کی طرف سے گیرٹ ولڈرز کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے بعد ہالینڈ یا پاکستان میں موجود مغربی ممالک کے اہداف کیلئے بعض گروپوں کی طرف سے پر تشدد کارروائیوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اس سے قبل 2015 میں القاعدہ سے وفاداری کا اعلان کرنے والے دو فرانسیسیوں نے کارٹون شائع کرنے پر جریدے ‘چارلی ہیبکوز ’ کے دفاتر میں موجود 12 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ اس ماہ کے شروع میں اسلام آباد میں سکیورٹی اہل کاروں نے ہزاروں مظاہرین کو ہالینڈ کے سفارتخانے کی طرف بڑھنے اور اس پر پتھراؤ کرنے سے روک دیا تھا۔

ہالینڈ کے سیاستدان گیرٹ ولڈرز کے سر پر انعامی رقم مقرر کرنے والے کرکٹر خالد لطیف پر گزشتہ برس سپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ خالد لطیف نے انعامی رقم کا اعلان فیس بک کے ذریعے کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY