باوثوق ذرائع کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کا مارچ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہو جائے گا اور اس کیلئے یک نکاتی مطالبے کی منظوری تک دھرناد یئے جانے کی تجویز زیرغور ہے۔

شرکاء کا یک نکاتی مطالبہ ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی اعلان کے خلاف ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر اور ہالینڈ سے اپنے سفیر کو واپس بلایا جائے، اس ضمن میں حکومت اور تحریک کے مابین مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوا ہے جبکہ تحریک کی قیادت اپنے موقف سے دستبردارہونے کوتیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد فیض آباد، سرینا چوک ، ڈی چوک، بلیو ایریا ، شاہراہ دستور میں سے کسی ایک مقام پردھرنا دیا جاسکتا ہے جس کا حتمی فیصلہ آج اسلام آباد پہنچ کر کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY