ایشین گیمزمیں پاکستان کیلئے میڈل لیکرآئیں گے۔ قومی ایتھلیٹ شجرعباس نے سماء سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاہےکہ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں ہمیں مقابلے بہت کم ملتے ہیں۔ ان سب کے باوجود محنت جاری ہے اورایشین گیمزمیں پاکستان کیلئے میڈل لیکرآونگا۔

قومی ایتھلیٹ شجرعباس نے کہا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے ہر مقام پر سرخرو کیا ایشین ایتھلیٹک چیمپئن شپ سیزن کا پہلا مقابلہ تھا جس میں اپنا ریکارڈ بھی بہترکیا۔ایشین ایتھلیٹک کے بعد سیدھا ایشین گیمز کا مقابلہ ہوگا اگراس سے پہلے بھی مقابلے مل جاتے تو تیاری بہتر ہوتی ان سب کے باوجود محنت جاری ہے اورایشین گیمزمیں پاکستان کے لئے میڈل لے کر آونگا۔

شجرعباس کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایتھلیٹ کو تمام ترین سہولیات مہیا کی جائیں اسکا خیال رکھا جانا چاہئیے، ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں اچھے رزلٹس آئیں گےمیرے پاس بہت ٹیلنٹ موجود ہےکہ میں اپنے آپ کو مزید بہتر بنا سکوں،جمائیکا اورامریکہ کے ایتھلیٹ بہترین ہیں اگر ٹریننگ کے لئے مجھے وہاں بھیجا جائے تو بہتری آسکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY