) ایشیا کپ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 18 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں، ٹیسٹ کے بعد سلیکٹرز کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کریں گے۔

ایشیا کپ کے بڑے ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں بھی بڑی ہوں گی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹیسٹ کے بعد سلیکشن کمیٹی کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد دو روز میں سکواڈ کا اعلان کریگی۔

فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شان مسعود اور عماد وسیم شامل ہیں۔ کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان ، ،شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل اور شاداب خان کے بھی فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

محمد نواز، حسن علی، عثمان خان، جنید خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور ،،محمد عامر بھی فٹنس ٹیسٹ میں شامل،، ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے یو اے ای میں ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY