ذی الحج 1440ھ کا چاند نظر آگیا، یکم ذی الحج 12 جولائی کو ہوگی۔ عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ منائی جائے گی۔

مزکری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

 اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر 12 جولائی کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت چاند کی رویت کے لیے اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ابرآلود تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY