جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا

ہماری عزیز از جان بیٹی زہرا صفدر زیدی کے سُسر اور داماد سید ندیم رضا زیدی کے والد سید حیدر زیدی 69 برس کی عمر میں 27 مئی 2023بروز ہفتہ دوپہر میں مختصر علالت کے بعد لندن کے سینٹ جارجز ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے ، انکی نماز جنازہ انتیس مئی کو ٹوٹنگ کی امام بارگاہ جعفریہ میں ہوئی جہاں بڑی تعداد میں احباب اور دوستوں نے شرکت کی جس کے بعد چیزل ہرسٹ کے قبرستان میں انکی تدفین مکمل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پروردگار مغفرت فرمائے
انہوں نے پسماندگان میں اپنی اہلیہ شاہدہ زیدی، تین بیٹے ندیم، ریاض اور طاہر، ایک بیٹی سعیدہ چھوڑے ہیں۔
حیدر زیدی طویل عرصے تک ٹوٹنگ کے عزا خانے کی انتظامیہ سے وابستہ رہے اور برسوں تک اپنے تجارتی بزنس سے منسلک تھے













