پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری محمد سرور اور خیبرپختونخوا کے نامزد گورنر شاہ فرمان آج حلف اٹھائیں گے۔

چوہدری محمد سرور کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا ہے، ان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر شاہ فرمان کی تقریب حلف برداری بھی آج سہہ پہر ہوگی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نئے گورنر سے حلف لیں گے، شاہ فرمان صوبے کے 32ویں گورنر ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کی وجہ سے دونوں صوبوں کے گورنروں کی تقریب حلف برداری موخر کر دی گئی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY