ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعے کے روز تہران میں ایران اور روس کے صدور سے شامی صوبے اِدلِب کے موضوع پر ہونے والی ایک کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا ملک شام سے فرار ہو کر آنے والے لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کی سکت نہیں رکھتا۔ ایردوان نے مزید کہا کہ ادلب میں برسر پیکار عسکریت پسند گروپوں سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ ایک واضح پیغام تھا، جس سے مہاجرین کے بہاؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY