چوہدری فواد ,انتخابات میں دھاندلی کہاں ہوئی ہے حکومت تحقیقات میں تعاون کےلیے تیار ہے

0
52

وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نےحزب اختلاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بتائے انتخابات میں دھاندلی کہاں ہوئی ہے حکومت تحقیقات میں تعاون کےلیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نیوز کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے انتقامی کارروائیوں کا الزام لگایا ہے جو حیران کن ہے جبکہ اپوزیشن صرف سیاست کرنےکیلئےدھاندلی کےالزامات لگا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن ہی کی حکومت میں جیل گئے۔ انھوں نے کہا تاریخ میں اتنے کم وقت میں کسی نے اتنا پیسہ نہیں بنایاجتنا نواز شریف نے بنایا، جبکہ لوٹے گئے پیسوں کے حساب سے نواز شریف کی سزا اور پیشیاں انتہائی کم ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت دھاندلی کے الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے ۔ اپوزیشن آج تک نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی اور کس چیز کی تحقیقات کی جائیں؟

وزیراطلاعات نے کہا گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن حکومت نے گیس، بجلی اور کھاد کے شعبوں کا بیڑہ غرق کیا۔

ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کی نومنتخب حکومت ملکی کشتی کو ساحل پر لانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کو چاہیے کہ تنقید کی بجائے وہ ڈیمز فنڈ میں کم از کم ایک، ایک ہزار ڈالر دیں جبکہ اپوزیشن کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کا پیسہ ڈیمز کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY