وزیرِاعظم عمران خان نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت محترمہ کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی خبر پر دل افسردہ ہے۔ وہ ایک حوصلہ مند اور باوقار خاتون تھیں جنہوں نے نہایت ثابت قدمی سے بیماری کا مقابلہ کیا۔ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شریف خاندان کیساتھ ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں سابق خاتون اول کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر دل افسردہ ہے۔ وہ ایک حوصلہ مند اور باوقار خاتون تھیں جنہوں نے نہایت ثابت قدمی سے بیماری کا مقابلہ کیا، میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY