سپریم کورٹ نے جماعت الدعوۃ اور اس کی ذیلی شاخ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ایف آئی ایف) سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کے فیصلے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل کی تھی کہ حتمی فیصلہ نہ آنے تک تنظیم اور اس کے اداروں کو کام کرنے سے روک دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں
وزارت داخلہ کی جانب سے عدالتِ عالیہ کے عبوری فیصلے کے خلاف دائر پٹیشن پر جسٹس منصور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
واضح رہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف بعض پابندیوں کے نتیجے میں انہوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی جس پر ہائی کورٹ نے اپریل میں حکومت کو ’ہراساں‘ کرنے سے روک دیا اور حافظ سعید کو مزید کسی حکم تک اپنی ’قانونی فلاحی خدمات‘ جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں سابق صدرِ مملکت ممنون حسین نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی جانب سے قرار دیئے جانے والی کالعدم تنظیمیں اور دہشت گرد افراد اب ملک میں بھی قابل گرفت ہوں گے۔












