امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں چرچ میں موجود 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔












