وزیراعظم ہائوس میں موجود 8 بھینسیں نیلام کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔
وزیراعظم ہائوس انتظامیہ نے بھینسیں 27 ستمبر بروز جمعرات کو نیلام کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔
انتظامیہ کے مطابق نیلامی منی ڈیری فارم وزیراعظم ہائوس میں ہوگی جس میں زیادہ بولی دینے والوں کو کامیاب قرار دیا جائے گا ۔
نوٹس کے مطابق نیلی راوی بھینسیں ،کٹیاں اور کٹا نیلامی کےلئے پیش کی جائیں گی جبکہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔












