ریڈیو ملازمین کی یونین نے احتجاج ختم کرنے کی اے پی پی کی خبر کو گمراہ کُن قرار دیا

0
704

ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی یونین یونائیٹد آرگنائزیشن سی بی اے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کی اس خبر کو جھوٹ کا پلدہ اور گمراہ کُن قرار دیا ہے کہ یونین نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کے بعد احتجاج ختم کر دیا ہے

یونین نے اسے خبر کو ڈس انفرمیشن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک اس مسلے اور ریڈیو کے دیگر تمام مسائل کا حل نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا

یاد رہے کہ اسلام آباد میں نیشل براڈکاسٹنگ ہاوس کی سات منزلہ عمارت کو لیز پر دینے کے سرکاری فیصلے کے خلاف پیر کے روز پاکستان بھر میں ریڈیو پاکستان کے نشریاتی مراکز پر احتجاجی مظاہرے کیٗے گئے جن میں بڑی تعداد میں فقط ملازمین نے ہی نہیں بلکہ افسران نے بھی شرکت کی

وزیر سے اس ملاقات کا ایک اہل پہلو یہ بھی ہے کہ یونین کے افراد نے ریڈیو کے ڈی جی کی موجودگی میں بات چیت سے انکار کردیا جس کے بعد شفقت جلیل کو کمرہ چھوڑ کر جانا پڑا

پاکستان کے مختلف حلقے ریڈیو کے ملازمین کی حمایت میں بتدریج باہر نکل رہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY