عمران خان موجودہ نظام کو چیلنج نہ کریں تو حکومت عمران خان کو گھر پر نظر بند کر سکتی ہے

1
969

اگر عمران خان موجودہ نظام کو چیلنج نہ کریں تو حکومت عمران خان کو گھر پر نظر بند کرنے کی ڈیل کی پیشکش کر سکتی ہے۔

ایڈیٹر انویسٹی گیشن جنگ اور دی نیوز انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، موجودہ اتحادی حکومت 2029ء تک برقرار رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل حکومتی اتحاد کے ایک اہم رکن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالا اُسی صورت منتقل کیا جائے گا جب وہ موجودہ نظام کو قبول کریں گے اور شورش پسندی کی سیاست کو ترک کریں گے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذریعےکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرائط نہیں لیکن اہم معاملات پر مؤقف واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ تحریک انصاف 2جنوری کو 2 کمیٹیوں کے دوسرے اجلاس میں اپنے باضابطہ مطالبات لے کر آئے گی لیکن بنیادی معاملات پر فریقین کے مؤقف ایک دوسرے سے الگ ہیں۔

پی ٹی آئی اپنے تمام رہنماؤں (بنیادی طور پر عمران خان) اور کارکنوں کی رہائی چاہتی ہے اور وہ اپنے بانی چیئرمین کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتی ہے، حکومت بحیثیت فریق کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان سمیت سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان کو عدالتوں سے کلیئر ہونا ہوگا اور موجودہ حکومت 2029ء تک قائم رہےگی۔

SHARE

1 COMMENT

  1. روبینہ جی آفرین
    اگر نہ بولے تو اگلے پانچ سو سال بھی ہم پر نہیں آئیں گے

    ٹھیک کہا
    خوش رہیں

    ان گنت لائیکس

    Keep up the good work

LEAVE A REPLY