خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید

0
970

کراچی کے علاقے بفر زون میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکاراورایک لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ خواجہ اظہار الحسن محفوظ رہے۔

خواجہ اظہار کے مطابق وہ عید کی نماز پڑھ کر نکلے تو پولیس کے حلیے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے انہیں دیکھ کر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکاراورایک لڑکا جاں بحق ہوا ہے جبکہ 3افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY