ریڈیو پاکستان ملتان پریس ریلیز
صدر دفتر, ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی بلڈنگ کو لیز پر دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف آج ریڈیو پاکستان ملتان میں ملازمین نے شدید احتجاج کیا اور اس حکومتی فیصلے کی مذمت کی.
مظاہرین کا کہنا ہے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے اور حکومت اپنا یہ فیصلہ واپس لے کیونکہ یہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے. احتجاج کے وقت مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ریڈیو عمارات کو لیز پر دینے کی نفی کی گئی.
اس احتجاجی مظاہرے میں ریڈیو پاکستان ملتان کے تمام ملازمین و افسران نے شرکت کی اور اس حکومتی فیصلے پر خاصی تشویش کا اظہار کیا.
مظاہرین کامزید کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان وہ ادارہ ہے جہاں سے پاکستان بننے کا اعلان ہوا تھا اور ریڈیو ہی وہ واحد ذریعہ ابلاغ ہے جو قدرتی آفات, سیلاب, جنگ اور ہر مشکل وقت میں قلیل ریسورسز کے ساتھ اپنے وطن کی خدمت کے لئے پیش پیش ہوتا ہے. نئے پاکستان بنانے والی حکومت کو چاہیے کہ اس ادارے کا ہاتھ مضبوط کریے.
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری یونائیٹڈ سٹاف آرگنائزیشن ریڈیو پاکستان ملتان رانا ندیم اختر,صدر نعیم اکبر کھوسہ اور سینئر نائب صدر نسرین فرید نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ہی پاکستان کی اصل شناخت ہے یہ قوم کی آواز ہے اور ریڈیو پاکستان کے خلاف اس طرح کے حکومتی فیصلے کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں جب تک حکومت ریڈیو ہیڈکواٹر اسلام آباد کی منتقلی کا اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا. ہم ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے معاشی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر یو ایس او کی مقامی قیادت اور تمام سٹاف بشمول پروگرام, انجینرنگ, نیوز, اکاؤنٹس اور ایڈمن سیکشنز نے بھی اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا.
نسرین فرید













