شہزادہ ہیری اور میگھن نے شادی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی؟

0
1016

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ گزشتہ سال مئی 2020 میں سادگی سے منائی تھی۔

امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے کیلیفورنیا میں اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کی سادہ تقریبات کے ساتھ منایا۔

شاہی مبصر اومیڈ سکوبی اور کیرولین ڈیورنڈنے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ’ریستوران جانے کے علاوہ، شاہی جوڑے کو مئی میں اپنے گھر میں شادی کی دوسری سالگرہ کی تقریبات کے لیے تھوڑا سا تخلیقی ہونا پڑا کیونکہ دن کا کچھ حصہ شاہی جوڑے نے 2018 میں ہونے والی اپنی شاہی شادی کی تقریبات کو یاد کیا کہ بہت سے لوگ جو شادی کی تقریبات کا حصہ رہے تھے، بشمول دکاندار کے جنہوں نےشاہی جوڑے کی شادی کی ونڈسر کیسل میں تقریب کو منعقد کرنے میں مدد کی تھی۔‘

شاہی مبصرین نے مزید لکھا کہ ’شاہی جوڑے نے جنوبی کیلیفورنیا کے ایک مشہور مقامی ریستوران سےاپنے پسندیدہ میکسیکن کھانے کو آرڈر کرکے دن کا اختتام کیا۔‘

شاہی مبصرین نے یہ بھی بتایا کہ ’ہیری اور میگھن نے ایک دوسرے کو شاہی روایات کے مطابق تحائف بھی دیے تھے۔‘

SHARE

LEAVE A REPLY