اسلام آباد میں نیشل براڈکاسٹنگ ہاوس کی سات منزلہ عمارت کو لیز پر دینے کے سرکاری فیصلے کے خلاف پیر کے روز پاکستان بھر میں ریڈیو پاکستان کے نشریاتی مراکز پر احتجاجی مظاہرے کیٗے گئے جن میں بڑی تعداد میں فقط ملازمین نے ہی نہیں بلکہ افسران نے بھی شرکت کی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد احتجاج کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

ایسے میں مختلف ذرائع سے کچھ انکشافات سامنے آ رہے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ کراچی کے اداے آئی بی اے سابقہ ڈین سابق گورنر اسٹیٹ بنک اور اب وزیر اعظم عمران کے مشیر عشرت حسین اپنے اس ادارے کو بھی کسی طرح اس عمارت میں لانا چاہتے ہیں

اس عمارت پر جن لوگوں کی لالچی نظریں لگی ہوئی ہیں ان میں سب سے اہل نام ایک ارب پتی سما ٹی وی کے مالک ظفر صدیقی کا بھی آ رہا ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ظفر صدیقی کو ریڈیو اکیڈمی کا دورہ بھی کروایا گیا ہے

پیر کی شب 92 نیوز چینل کے پروگرام مقابل میں معروف صحافی روف کلاسرا نے مصدقہ زرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک معروف ٹی وی چینل(سما ) کے مالک ظفر صدیقی نے دوبئ سے آکر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انھیں ریڈیو پاکستان کی عمارت اور اکیڈمی لے جایا گیا ۔ یوں ریڈیو کی عمارت کو جلد سے جلد لیز پر دینے کی بات شروع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ظفر صدیقی نے میڈیا یونیورسٹی سمیت “سب کچھ ” بنا کر دینے کی بات کی ۔

ظفر صدیقی سما نیوز اور سما ایف ایم کے مالک ہیں ۔

سپریم کورٹ نے حال ہی میں اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں قائم تین ٹی وی چینلز سما،اےآروائ،اور بول کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے کہ وہ رہائشی کں بجائے کمرشل علاقوں میں اپنے دفاتر قائم کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY