واہگہ: جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم لہرایاگیا

0
3025

جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب واہگہ بارڈر میں منعقد ہوئی جہاں ایشیا کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی موجود تھے اور انھوں نے پرچم کو سلامی دی۔

70 ویں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں لاہور میں واہگہ بارڈر پر جنرل قمر باجوہ نے پرچم کشائی کی اور موجود شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

واہگہ بارڈر میں لہرایا گیا پرچم پاکستان اور جنوبی ایشا کا سب سے بڑا جبکہ پوری دنیا کا آٹھواں بڑا پرچم ہے۔

پاکستانی پرچم کو 4 سو فٹ کی بلندی چوڑائی 120 فٹ اور اونچائی 80 فٹ ہے۔

رات کے بارہ بجتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کا آغاز ہوگیا اور مختلف شہروں میں تقاریب منعقد ہورہی ہیں اور پرچم کشائی کی جارہی ہے۔

لاہور میں مینار پاکستان میں آتش بازی کا خوبصور مظاہرہ کیا گیا جبکہ ملک میں جگہ جگہ آتش بازی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں ہونے والی تقریب بارش کے باعث اسلام آباد کے کنونش سینٹر میں ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY