فواد چوہدری کی ہٹ دھرمی ۔ریڈیو احتجاجی ملازمین نے صدر دفتر کو تالے لگا کر بند کر دیا

0
1010

اسلام آباد سے عالمی اخبار کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق
ریڈیو پاکستان میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے ۔ وزیراطلاعات فواد چوھدری کی جانب سے ریڈیو پاکستان کے بارے میں ایک پھر یو ٹرن کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ احتجاجی ملازمین نے صدر دفتر کو تالے لگا کر بند کر دیا ہے ۔ فنانس ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل کو ان کے دفاتر سے نکال دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت نے احتجاجی ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت یونین پر پابندی کے علاوہ متحرک ریڈیو ملازمین کے تبادلے اور مقدمات کے اندراج پر غور شروع کردیا ہے ۔
ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی کی اطلاعات نے اسلام آباد اور ریڈیو پاکستان کے مختلف سٹیشنوں کے علاوہ ملک بھر کے میڈیا اور دوسرے حلقوں کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY