آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں استحکام کیلئے پاکستانی فوج اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کو قوم کی حمایت سے مکمل طور پر ختم کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اسلام آباد کی ایئریونیورسٹی میں سیکیورٹی آف پاکستان کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے قومی سلامتی، داخلی اور خارجی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، پرامن ماحول، معاشی و سماجی ترقی کے لیے آرمی کو جو بھی کرنا پڑا کرے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں محفوظ ماحول فراہم کریگی، قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی اداروں کی قومی سطح پرہم آہنگی ضروری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سے قوم کی حمایت سے موثرطور پر نمٹیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY