امریکا نے ایران نواز عسکری گروہوں کی جانب سے دھمکیوں کے تناظر میں عراقی شہر بصرہ میں قائم اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعے کے روز امریکا نے مظاہروں سے متاثرہ عراقی شہر بصرہ میں اپنے قونصل خانے کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ اقدام ایران نواز عسکری گروپوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ امریکی بیان میں تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ ان دھمکیوں کا جواب دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب تہران اور واشنگٹن حکومتوں کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

رواں برس کے وسط میں امریکا نے ایرانی جوہری ڈیل سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا اور تہران کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت ترین پابندیوں کا اعلان کر دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY