برطانیہ نے گھانا سے 100 سال سے زائد عرصے قبل لوٹے گئے نوادارت بطور قرض واپس کر دیے ہیں۔
برطانیہ کے 2 بڑے قومی عجائب گھروں کی جانب سے گھانا سے لوٹ کر لائے گئے نوادرات قرض کے طور پر واپس کر رہے ہیں۔
برٹش میوزیم اور وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم کی جانب سے 32 طلائی نوادرات گھانا کو قرض کے طور پر لوٹانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
ان میں سے بیشتر نوادرات ڈیڑھ سو برس پہلے گھانا سے برطانیہ منتقل کیے گئے تھے۔
وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم کی جانب سے 17 جبکہ برٹش میوزیم کی جانب سے 15 نوادرات 3 سالہ قرض پروگرام کے تحت گھانا منتقل کیے جائیں گے۔
البتہ معاہدے میں نوادرات کے قرض پروگرام کے دورانیے میں اضافے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔
یہ نوادرات 19 ویں صدی میں برطانیہ اور گھانا کی درمیان ہونے والی جنگوں کے دوران لوٹے گئے تھے۔
ان نوادرات میں طلائی زیورات، تلوار اور دیگر اشیا شامل ہیں۔برٹش میوزیم اور وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں تسلیم کیا گیا کہ گھانا کے رہائشیوں کے لیے ثقافتی، تاریخی اور روحانی طور پر اہم نوادرات پر قبضہ کیا گیا تھا جو کہ مغربی افریقا میں برطانوی سامراج کی تاریخ سے جڑا باب ہے۔
گھانا میں یہ نوادرات Manhyia Palace Museum میں رکھے جائیں گے۔
برطانیہ کے قومی عجائب گھروں کو دیگر ممالک کے نوادرات ہمیشہ کے لیے واپس کرنے کی اجازت نہیں۔
برطانوی قانون کے تحت عجائب گھر لوٹ کر لائے گئے نوادرات کو ہمیشہ کے لیے واپس نہیں کر سکتے۔
اسی لیے گھانا کو یہ نوادرات قرض کے طور پر واپس کیے گئے ہیں مگر ان کی ملکیت برطانیہ کے نام رہے گی۔
کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر اس قانون کو ختم کیا جاتا ہے تو یہ برطانوی عجائب گھروں کے لیے براہ راست خطرہ ہوگا کیونکہ انہیں اپنے چند قیمتی نوادرات سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
Published on: 11 Jul 2019
برطانیہ نے عراق اور افغانستان سے قبضے میں لی گئی قدیم نوادرات ان کے اصل ملک واپس دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان بھیجے جانے والی نوادرات میں گندھارا دور کے مجسمے شامل ہیں جو 2002 میں غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجے گئے تھے۔ اس کے علاوہ عراق واپس بھیجے جانے والی نوادارت میں بین النہرین کی قدیم تہذیب میں مٹی پر کھودی گئیں 154 تحریریں شامل ہیں جو رسم الخط کے ابتدائی طور کی نشانی ہے، انہیں 2011 میں قبضے میں لیا گیا تھا۔
یہ تحریریں قبل مسیح چھٹی اور چوتھی صدی کے درمیان لکھی گئی تھیں جن میں سے اکثر کا تعلق اریسا گرگ سے ہے یہ مقام 2003 میں اس وقت دریافت ہوا جب اسکے نوادارت زمینی سطح پر ظاہر ہوئی تھیں۔
ہارٹ وگ فسچر کا کہنا ہے کہ برٹش میوزیم عراق اور افغانستان سے لائی گئی نوادرات کی شناخت اور ان کی واپسی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اشیاء حیران کن ہیں۔ یہ نوادرات بغداد میں واقع عراق میوزیم کے حوالے کی جائیں گی جو عراق کے اسٹیٹ برائے آثار قدیمہ و ورثہ کا حصہ ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق گندھارا تہذیب سے تعلق رکھنے والی نوادرات اس وقت ملیں جب ہیتھرو ایئر پورٹ پر برطانوی حکام کی توجہ پاکستان کے شہر پشاور سے بھیجے گئے تو 2 لکڑی سے بنے کریٹ پر گئی جنہیں کھولا گیا تو ان میں یہ خوبصورت مجسمے موجود تھے۔












