عراق میں شیعوں کے مقدس شہر نجف کے قریبی ضلع قادسیہ میں کیے گئے خود کش حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ قادسیہ کی سٹی پولیس کی جانب سے قائم کردہ ایک پولیس چیک پوائنٹ پر کیا گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار اور تین شہری شامل ہیں۔ دو خودکش حملہ آوروں نے چیک پوائنٹ کے قریب پہنچ کر بیک وقت اپنی اپنی بارودی جیکٹوں کو اُڑا دیا۔
خود کش بمباروں کے ہمراہ آنے والے تین دوسرے حملہ آور پولیس کے ساتھ دوطرفہ فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔












