عام افراد کا خیال ہوتا ہے کہ براؤن بریڈ وہ لوگ استعمال کرتے ہیں، جو بیمار ہوتے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ براؤن بریڈ آنتوں کے کینسر اور بھاری وزن کے شکار افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے کیوں کہ براؤن بریڈ میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، وہ خالصتا غذائی اجزاء سے تیار ہوتی ہے۔
رطانیہ کے سائنس جرنل این ایچ ایس میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ویزمن انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے ماہرین کی ایک ٹیم کی جانب سے محدود پیمانے پر کی جانے والی تحقیق میں اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ وائٹ اور براؤن میں سے کون سا بریڈ صحت کے لیے بہتر ہے۔
ماہرین نے رضاکاروں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا ، جن میں سے ایک گروپ کے افراد کو سفید اور دوسرے گروپ کے افراد کو براؤن بریڈ دی گئی، اور بعد میں دونوں گروپ کے رضاکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں طرح کے بریڈ میں کوئی بیماری نہیں پائی گئی، دونوں قسم کے بریڈ کے یکساں فوائد تھے، البتہ براؤن بریڈ کو وزن کم کرنے اور آنتوں کے کینسر میں مبتلا افراد کے لیے قدر ے بہتر پایا گیا۔













