پنجاب حکومت نےپرانی ٹیکنالوجی پرچلنےوالےاینٹوں کے بھٹے 20اکتوبر سےبند کرنے کا اعلان کر دیا، بھٹےفوری طورپرنئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کئے جائیں۔

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نےحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹوں کےبھٹوں سےنکلنےوالاسیاہ دھواں ماحول دوست نہیں، یہ

ماحو لیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ اسموگ کاباعث بھی بن رہا ہےاور تمام پرانے بھٹے نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہوئے تو 20 اکتوبرسےبندکر دیئےجائیں گے۔

دوسری جانب بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ پرانےبھٹے اتنی جلد نئی ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کرسکتے،بھٹوں کی بندش کی مدت 2ماہ11دن سےکم کی جائےورنہ شدید احتجاج کریں گے۔

ادھر بھٹہ مزدو ربھی سرکاری حکم سے پریشان ہیں کہتے ہیں کہ دیہاڑیاں نہ لگیں تو کھائیں گےکہاں سے۔

SHARE

LEAVE A REPLY