آپ کا بچہ مو بائل اور ٹی وی پر کتناوقت گزارتا ہے

0
1122

بچوں کی صحت کے حوالے سے کی گئی ایک غیر ملکی تحقیق میں والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے بچے کا موبائل اور ٹی وی پر وقت محدود کریں۔ بچے کو ایک دن میں دو گھنٹو ں سے زیادہ موبائل یا ٹی وی نہ دیکھنے دیں۔

تحقیق کے مطابق بچے کا کسی بھی اسکرین پر تفریحی وقت محدود، مکمل نیند اور جسمانی سرگرمی بچے کے دماغ کی صحت ، سوچ اور سمجھنے کی صلاحیت سے مشروط ہے۔

امریکا بھر سے ساڑھے چار سو بچوں کی دماغی کارکردگی پر کئے جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بچوں کا دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین پر گزارنے کا وقت بچوں کو نالائق بنا دیتا ہے۔

تحقیق میں بچوں کی زبان کی صلاحیت، یادداشت، حاضر جوابی اور توجہ کو بھی جانچا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY