بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سیلاب سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کی۔
آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینیجی نے کہا کہ پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سیلاب کے نقصان کی صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔
ماہر بینیجی کا کہنا تھا کہ توسیعی فنڈ سہولت کا مشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ کیا پاکستان کی مالیاتی پالیسیاں اور ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے اقدامات اس بحران سے مؤثر طور پر نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف سہولیات بیرونی اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رابطے کی ہدایت کی تھی۔













