ایران نے شام کے مشرقی علاقے البوکمال میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق گزشتہ ہفتہ انقلابی گارڈز کی پریڈ پر حملوں میں ابوکمال سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند ملوث تھے۔ تہران پریڈ حملے میں 25 افراد مارے گئے تھے، جن میں متعدد انقلابی گارڈز بھی شامل تھے۔ ایرانی بیان کے مطابق مغربی ایران سے البوکمال میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر چھ میزائل داغے گئے، جب کہ ڈرونز کی مدد سے بھی انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY