امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کواوباما،بش اورکلنٹن کے مقابلے میں زیادہ ناقابل اعتبارقراردےدیا۔
معروف تحقیقی ادارے پیو ریسرچ کےسروے کےمطابق صرف چونتیس فیصدامریکی شہری ڈونلڈ ٹرمپ کو قابل اعتبارسمجھتے ہیں جبکہ اس سےقبل اوباما کے دورصدارت میں اکاون فیصد لوگ انہیں قابل اعتبارشخص سمجھتے تھے۔
امریکی صدرکےغصے سے متعلق سترفیصدشہریوں کاکہناہےکہ ٹرمپ کے لیےغصے پرقابوپانا مشکل ہے۔
سروے کےمطابق تریسٹھ فیصد خواتین،چوراسی فیصد سیاہ فام اور سڑسٹھ فیصد اعلیٰ تعلیم یافتہ امریکیوں کی نظرمیں ڈونلڈٹرمپ صدارتی ذمہ داریاں معقول انداز میں انجام نہیں دےرہے۔












