فداکیانی کے اعزاز میں سید حسین شہید سرور کا عشائیہ

0
780

لوٹن (پ۔ر) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنماء سید حسین شہید سرور نے گذشتہ روز کشمیرلبریشن سیل حکومت آزادکشمیرکے ڈائریکٹر جنرل فدا حسین کیانی کے اعزاز میں یہاں اپنی رہائش گاہ کاغان ہاوس میں عشائیہ دیا۔ اس دوران مہمان اور میزبان کے علاوہ شبیرملک، سردار نفیس سرور، مرزا توقیر جرال، ذاکرکیانی ایڈوکیٹ، راجہ شفیق احمد، چوہدری جہانگیرحسین اور میاں مظہرقریشی موجود تھے۔
اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے سید حسین شہید سرور نے کہاکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو مظلوم کشمیری عوام پر مظالم روکوانے چاہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پرامن زندگی بسر کرنے کا بنیادی انسانی حق دیا جائے اور مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کی راہ ہموار کی جائے۔
انھوں نے کہاکہ بھارت نے وادی کشمیرکے لوگوں کے خلاف کالے قوانین نافذ کررکھے ہیں۔ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیرکے ان مظلوموں کے خلاف چھرے والی بندوقوں سمیت تمام خطرنات ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔ وادی میں جبری گم شدگیوں، ماورائے عدالت قتل، ریپ اور اس طرز کے دیگر ظالمانہ ہتھکنڈے بند کروائے جائیں۔
فدا کیانی نے بھی سید حسین شہید سرور کے خیالات سے اتفاق کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ انھوں نے بھی عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کو دلوائے اور مسئلہ کشمیرکے قابل قبول حل میں مدد دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY