روس میں فوجی طیارے کے حادثہ پر آج پیر کو ایک دن کا قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔ صدر ولادی میر پوٹن نے اس حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب بحیرہء اسود میں اس طیارے کے ٹکڑے اور لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ بلیک باکس بھی ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔ بانوے افراد کو لے کر یہ ’ٹی یو154‘ طیارہ شامی شہر الاذقیہ جا رہا تھا کہ سوچی سے پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارے میں آرمی کے معروف بینڈ الیگزانڈر کور کے چونسٹھ ارکان بھی سوار تھے۔












